اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت مساجد بند نہیں کر رہی، رمضان المبارک میں تراویح بھی ہو گی۔ علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ رمضان میں تاجر اپنا منافع کم رکھیں، مسجدیں بند نہیں ہوں گی بلکہ اللہ اکبر کی صدا بلند رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسین کے خلاف پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے کورونا ویکسین لگوانا وقت کی ضرورت ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مخیرحضرات ضرورت مندوں کو زکواۃ کے پیسوں سے ویکسین لگوائیں۔ حکومت نے مدارس کو وزارت تعلیم کے ساتھ منسلک کرکے بہت بڑا کام کیا ہے۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہم بین المذاہب ہم آہنگی کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، ضلعی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آئین سے بالاتر ہو کر کسی کو کام نہیں کرنے دیں گے، فتویٰ کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ہے۔طاہر اشرفی نے کہا کہ طاہر اشرفی نے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے مجھے ذمہ داری دی گئی تھی اس وقت ہمارے تعلقات عرب ممالک کے ساتھ پہلے کی نسبت بہت بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصر کے ساتھ دس سال بعد تعلقات اچھے ہوئے ہیں، لیبیا کی قومی حکومت کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بہت جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ سے مجھے ذمہ داری دی گئی تھی اس وقت ہمارے تعلقات عرب ممالک کے ساتھ پہلے کی نسبت بہت بہتر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مصر کے ساتھ دس سال بعد تعلقات اچھے ہوئے ہیں، لیبیا کی قومی حکومت کا پاکستان نے خیر مقدم کیا ہے۔ پاکستان کی عرب اسلامی ممالک کے ساتھ خارجہ پالیسی میں کمی کو دور کیا ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاکستان ساری دنیا کے لیے کھلا اسلامی ممالک ہے ۔ یوم پاکستان کی پریڈ میں سب کی نمائندگی تھی اس موقع پر فلسطین کا جھنڈا لہرایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے کشمیر کی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اورسیز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، کویت کا ویزہ جلد کھل جائے گا۔









