ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ،تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع ہوگا یا نہیں ، اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تبلیغی جماعت نے کورونا کے باعث سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کردیا، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تبلیغی جماعت نے میری درخواست پر اسلام آباد میں ہونے والا سالانہ اجتماع ملتوی کردیا ہے، تبلیغی جماعت کا انتہائی مشکور ہوں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد اور اموات کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔تاہم تبلیغی جماعت کا کورونا کیسز کے باعث اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تبلیغی جماعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست پر اسلام آباد میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کردیا ہے۔ میں تبلیغی جماعت کا انتہائی مشکور ہوں۔واضح رہے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 تک پہنچ چکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63 ہزار200ہو گئی ، جن میں سے اس وقت فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار566 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں