وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہونے لگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے صحت یاب ہو رہے اور ان کی لیب رپورٹس بھی مستحکم ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں دوبارہ کام شروع کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو مشورہ قومی و بین الاقوامی گائیڈ لائینز کے مطابق دیا گیا ہے۔ڈاکٹرفیصل سلطان نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے وزیراعظم کو یہ مشورہ قومی وبین الاقوامی گائیڈلائنز کو مد نظر رکھ کر دیا ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا

کہ الحمدللہ وزیراعظم عمران خان تندرست و تواناہیں ، اللہ تعالی سب کو صحت عطا فرمائے ،اپنا اور دوسروں کا خیال رکھیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے متعلق قوم کے نام جاری کردہ اہم پیغام میں کہا ہے کہ ایک سال کسی تقریب میں شرکت نہیں کی تو کورونا سے بچا رہا لیکن سینیٹ الیکشن میں وہ احتیاط نہیں کی جوکرنا چاہیے تھی۔ انہوں نے قوم کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہرخطرناک ہے۔ انہوں نے تلقین کی کہ شہری ماسک لازمی پہنیں۔انہوں نے قوم کے نام جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ ماسک پہننے سے کورونا سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمارے پاس ایسے وسائل نہیں ہیں کہ ملک بند کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں