پاکستان کا آئی ایم ایف کے بعد ورلڈ بینک سے بھی معاہدہ طے پاگیا، کتنے ارب ڈالرز کے فنڈز ملیں گے، جانئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی بینک کے ساتھ 1.3 ارب ڈالر کے 7 منصوبوں کیلئے معاہدہ طے پاگیا ۔وزارتِ اقتصادی امور کے اعلامیہ کے مطابق معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار نے شرکت کی ،معاہدے کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کیلئے عالمی بینک 128 ملین ڈالر کی گرانٹ بھی شامل ہے،منصوبوں میں سماجی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور خوراک، گورنس اور انسانی وسائل کے ترقیاتی پروگرام شامل ہیں،وفاقی وزیر خسرو بختیار نے عالمی بینک کی جانب سے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

خسرو بختیار نے کہاکہ عالمی بینک کی جانب سے تعاون موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا اظہار ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری معاشی پالیسی درست سمت جا رہی ہے، غربت کا خاتمہ،زرعی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی سے بچاؤ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے صوبوں کو وفاقی حکومت کی سپورٹ جاری رہے گی۔ کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینحسین نے کہاکہ عالمی بینک پاکستان میں معاشی استحکام و ترقی کیلئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں