لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے صدر کیپٹن (ر) محمدصفدر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے ، وہ قت آئے گا جب نیب کی عمارت میں بچوں کی یونیورسٹی بنائیں گے ،لانگ مارچ کیلئے قائد کو ایک لاکھ افراد کے شناختی کارڈ کی لسٹیں دیدی ہیں۔ اڈا پلاٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کراچی سے اسلام آباد تک تحریک چلے گی،بڑی عید تک ڈی چوک پر قربانی کے جانور ذبح کریں گے ،تین ماہ تک دھرنے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اورغربت کے خاتمے کیلئے آمریت کاراستہ روکنا ہوگا، 2018ء کے ووٹ چوروں پر کمیشن بننا چا ہئے ،آمریت یا مارشل لا میں ترقی ہوتی تو دنیا بھر میں یہی کچھ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ بابائے
قوم کے مزار پر آمریت مردہ باد کا نعرہ لگایا تو مقدمہ درج کرلیاگیا، اگر بابائے قوم کے مزار پر جمہوریت کی بات نہ کرتا توکیا کسی اور کی قبر پر جاکر کہتا ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کااحترام کرتاہوں ،ہر اس جماعت کا بھی احترام کرتا ہوںجو آئین کو بچانے کیلئے نکلی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوپی ڈی ایم کی ٹرین پر نہیں چڑھے گا تو عوام اسے مسترد کر دیں گے،سیاستدانوں پر انڈے اور سیاہی کا رویہ اچھا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو پہلے بھی بلایا اب بھی بلا لیں ،26مارچ کو نیب میں پیش ہوں گے، وقت آئے گا جب نیب کی عمارت میںبچوں کی یونیورسٹی بنائیں گے،اس کے بعد میڈیا پر یہ معاملہ شہ سرخیوں میں رہا اور پنجاب حکومت پر اس حوالے سے کارروائی کے لیے بہت دبا تھا۔









