اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جہاں ایک طرف دنیا بھر سے خاص و عام وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اُن کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، وہیں دوسری جانب سیاسی مخالفین نے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف شرمناک ٹرینڈ چلا کر اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سیاسی مخالفین کی جانب سے ٹویٹر پر شرمناک ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے، اس حوالے سے ’نیازی قبر میں سکون کرو‘ کے نام سے ٹرینڈ سب سے اوپر ہے، جس میں سیاسی مخالفین نے اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا ہے ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اُن کے سیاسی مخالفین نے اُسی وقت اُن کے خلاف کمپین شروع کردی تھی، جس میں یہ کہا جا رہا تھا کہ عمران خان کو ویکسین لگوانے کے باوجود کورونا ہو گیا، اس وجہ سے پاکستان میں لگائی جانے والی کورونا ویکسین ناقابلِ اعتبار ہے۔تاہم بعدازاں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد جسم میں اینٹی باڈیز بننے میں وقت لگتا ہے، اس دوران اگرویکسین لگوانے والا شخص کورونا وائرس کا شکار ہو جائے تو ویکسین اُس طرح سے اثر نہیں کرے گا، جس طرح عام طور پر کرتی ہے۔ایسی ٹویٹ کرنے میں پاکستان کے معروف صحافی بھی پیش پیش رہے، جس پر انہیں بتانا پڑا کہ ویکسین فوری اثر نہیں کرتی، اسکے لئے دو تین ہفتے درکار ہیں جو انٹی باڈیز بنانے میں مدد دیتے ہیں۔کچھ نے وزیراعظم عمران خان پر طنز کیا کہ کرونا ویکسین بھی لگوائی پھر بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا لیکن ان میں زیادہ تر افراد ایسے تھے جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر وزیراعظم عمران خان پر نہ صرف طنز کرنا شروع کردیا بلکہ انکی موت کی دعائیں کرنے لگے۔ایسے افراد میں سے زیادہ تر ن لیگی سپورٹر تھے جنہوں نے سوشل میڈیا پر مختلف ٹویٹس کی گولا باری شروع کر دی۔ مسلم لیگ ن کے اس قسم کے ٹویٹس پر مختلف صحافیوں ، تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔









