وزیراعظم کی طبیعت کیسی ہے اور انہیں کونسی علامات ہیں ، ڈاکٹر فیصل سلطان کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہشاش بشاش اور طبیعت بہتر ہے، عمران خان کو معمولی نوعیت کی کورونا علامات ہیں،فی الحال کسی علاج کی ضرورت نہیں، وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گے، ویکسین کی افادیت سے متعلق قیاس آرائیاں بلاوجہ ہیں۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے اور ان کی صحت سے متعلق میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ہشاش بشاش ہیں، عمران خان کو معمولی نوعیت کی علامات ہیں،فی الحال ان کو کسی علاج کی ضرورت نہیں، وہ جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔

وزیراعظم کو ابھی ویکسین کی پہلی ڈوز لگی تھی دوسری ڈوز کے بعد دوتین ہفتوں کے بعد اینٹی باڈیز بنتے ہیں۔وزیراعظم کو وائرس پہلے ہوچکا تھا، ویکسین کی افادیت کے حوالے سے بلاوجہ قیاس آرائی کی جارہی ہے۔دوسری چیز جنہوں نے وزیراعظم سے میٹنگ میں یا کسی بھی طرح سے ان کا رابطہ ہوا ہے وہ خود کو قرنطینہ کرلیں، میں بھی اپنے آپ کو قرنطینہ کررہا ہوں۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز کی شرح 4.5 فیصد سے بڑھ کر 9.5 فیصد پر آگئی ہے، ہجوم والی جگہ پر نا جائیں اور شادیاں کھلی جگہوں پر رکھیں۔انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ خدارا کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو صورتحال ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا یہ وقت ہے کہ تقریبات کو سادہ رکھا جائے، کم سے کم افراد شریک ہوں، حالات بہتر ہو جائیں گے تو ہم بھرپور طریقے سے اپنی تقریبات کا اہتمام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، 70 سال کی عمر کے افراد قریبی سینٹر سے ویکسین لگواسکتے ہیں، خریدی گئی ویکسین کی اضافی کھیپ اس ماہ کے آخر تک موصول ہو جائے گی۔دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے وزیراعظم عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی کہ عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور خود کو گھر میں

قرنطینہ کرلیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔پاکستان میں چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے نے ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، ہماری نیک تمنائیں عمران خان اور ان کی فیملی کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں