اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس کی سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات۔ملاقات میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات، موجودہ عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ عراق اور پاکستان کے مابین رشتہ تاریخی اور مذہبی ہے اور جڑیں بہت گہری ہیں، عراق ایک اہم مسلم ملک ہے اور اُمّہ کی اتحاد کیلئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے، پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وقت کی ضرورت ہے کہ عراق میں امن بحال ہو اور ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ سینیٹر رحمان ملک سے ملاقات کے موقع پر عراقی سفیر حامد عباس کا کہنا تھا کہ عراق کو پاکستان کیساتھ برادرانہ تعلقات پر فخر ہے،
عراقی عوام پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عراق شروع سے ہی بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ رہینگے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔انہوں نےمزید کہا کہ سینیٹر رحمان ملک کی دھشتگردی کیخلاف بہادرانہ آواز اور کردار کو سراہتا ہوں، پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر سینیٹر رحمان ملک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک کی علمی کام اور تصانیف کی تعریف کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہداعش پر سینیٹر رحمان ملک کی کتاب نہایت اہمیت کا حامل ہے، دونوں قائدین نے دنیا بھر میں دھشتگردانہ واقعات اور انسانی حقوق کی پامالی کی مزمت کی، سینیٹر رحمان ملک نے عراقی سفیر حامد عباس کو اپنی پانچ کتابوں کا ایک مجموعہ بھی پیش کیا۔









