ادارے حدود میں رہ کر کام کریں ، جرم مانتے نہیں مجرم کہیں تو ناراض ہوتے ہیں، فضل الرحمن

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے حکومتیں لائی جاتی ہیں ، ادارےحدود میں رہ کر کام کریں ، جرم مانتے نہیں مجرم کہیں تو ناراض ہوتے ہیں ، طاقتور قوتیں ملک کی محافظ بنیں، ناجائز حکومت کی محافظ نہ بنیں ، اتحاد بناتے ہوئے استعفوں کا آپشن رکھا گیا تھا ، جو کہتے ہیں میں جیل نہیں جاسکتاوہ اس راستے پر آئے کیوں؟۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دین اسلام کے داعی ہیں ، اسرائیل کوکسی صورت تسلیم نہیں ہونےدیں گے ، آئین میں موجوداسلامی

شقوں کاتحفظ کریں گے، جمہوریت اورپارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتےہیں ، ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، ملک کو ٹھیک کرنا چاہتے ہیں ، اسی لیے پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرتے ہیں ، کیوں کہ آج ہم سازشوں کے دباؤ میں ہیں ، لیکن سیاست مایوسی اور بزدلی کا نام نہیں ، حوصلےاوربرداشت کا نام ہے ۔جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والوں نے پورا الیکشن چوری کیا ، ملک پر ناجائز حکومت مسلط کی گئی جو نالائق ہے ، پہلےالیکشن کوچوری کیا گیا پھر دھڑلے سے کہتے ہیں ہم نے کچھ نہیں کیا ، ہم آپ سےبڑھ کرپاکستان کے وفادار ہیں ، ایسے حکمرانوں کو چلتا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت تباہ کردی ہے، ڈھائی سال میں ثابت ہوگیا کہ آپ نااہل اور ناجائز حکمران ہیں ، اپنی نا اہلی تسلیم کرو اور اقتدار چھوڑ دو ، جو حکومت آتی ہے وہ چند مہینے پچھلی حکومت کی بات کرتی ہے ، کب تک اپنی نا اہلی پچھلی حکومتوں پر ڈالتے رہیں گے؟ 5 سال گزر جائیں گے ، آپ اسی طرح پچھلی حکومتوں پر ملبہ ڈالتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں