اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 61 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 3 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 377 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 96 لاکھ 48 ہزار 242 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 495 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 810 ہوگئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ
اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار896افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار469، خیبر پختونخوا 2 ہزار188، اسلام آباد میں 531، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں 202 اور آزاد کشمیر میں 328 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 49 ہزار476، خیبرپختونخوا 77 ہزار433، سندھ 2 لاکھ 62 ہزار307، پنجاب میں ایک لاکھ 91 ہزار186، بلوچستان 19 ہزار269، آزاد کشمیر 11 ہزار264 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 965 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 24 ہزار 592 ہے۔ جب کہ 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 61 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 13 ہزار 717 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 634 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 501 ہوگئی ہے۔









