سرکاری ملازمین کی 25فیصد مہنگائی الائونس نہ دینے اور دیگر مطالبات کی منطوری کیلئے پنجاب کے 36اضلاع میں احتجاجی ریلیاں

راولپنڈ(نمائندہ خصوصی)ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی نمائند ہ تنظیم ایپکا نے پنجاب بھر کے ملازمین کو 25فیصد مہنگائی الاونس نہ دینے ،پنشنرز کو یکسر نظرانداز کرنے اوردیگر مطالبات کی منظوری کے لیے راولپنڈی سمیت صوبے کے 36اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالیں، حکومت اور بیورو کریسی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اعلان کیاکہ 24مارچ کو ایک بار پھر پنجاب بھر میں احتجاج کیاجائے گاجبکہ 30مارچ کو وزیراعلی پنجاب کے دفتر کا گھیراؤ کرکے اس وقت تک دھرنادیاجائے گاجب تک مطالبات تسلیم نہیں کرلیے جاتے ، 30مارچ کو صوبے بھرمیں مکمل ہڑتال اور اداروں کی تالا بندی ہوگئی ،

حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو پھر ہم ہر انتہائی قدم اٹھانے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔اس امرکا اعلان ایپکا کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار حنیف نے راولپنڈی کے محکمہ بلڈنگ صدر سے مریڈ چوک تک نکالی جانے والی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ریلی میں ایپکا کے دیگر قائدین عبدالحسیب قریشی، فہیم جنجوعہ، چوہدری وحید مراد، افتخار احمد گڈو، ریاض بیگ، ابرارخان، فضل عباس ، شیخ نعیم ،چوہدری شوکت ،طلال،چوہدری یونس، چوہدری احسان،بابر ظفر، محمد اکثیر،راجہ محمد شفیق، ذوالفقار علی، ثاقب ملک، صغیر قریشی، جمیل فیاض ، خلیل میر، واجد عباسی، امجد عباسی ، چوہدری انور، ملک زبیر، راجہ راؤف ، ملک حسنین، طاہر شبیر، انوربیگ، ملک اقبال، راجہ نزاکت، اعجاز مغل، ارشاد سلطان، خاور بٹ، اقران غوری، سویٹ جواد، ایپکا فیڈرل کے قائدین مقصود خٹک، یاسر اقبال، چوہدری اشفاق، اسد زبیر ، نعیم ظفر سمیت دیگر نے شرکت کی ، ریلی کے شرکا نے محکمہ بلڈنگ صدر کے دفترسے مریڈچوک تک مری روڈ پر مارچ کیا، مریڑچوک میں قائدین نے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت کے 25فیصد مہنگائی اولانس کے فیصلے کو پنجاب میں لاگونہ کرنے پر سینہ کوبی کی ، حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مقررین کا کہناتھاکہ ظالم بیوروکریسی حکومت اور سرکاری ملازمین کی راہ میں روکاٹ بنی ہوئی ہے ، حالات کو خراب سے خراب تر کیاجارہاہے ، ایپکا کا چارٹرڈ آف ڈیمانڈ جکومتی زمہ داران کے پاس موجود ہے ، مگر حکومت نے میں نہ مانوں کی

پالیسی اختیار کررکھی ہے ، اگر اب بھی حکمرانوں نے احساس نہ کیاتو پھر تیس مارچ کا لانگ مارچ اور دھرنا ہر حال میں ہوگاجب تک حکومت مطالبات تسلیم نہیں کرے گی اسوقت تک دھرناپر بیٹھے رہیں گے اور بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگانے پر مجبور ہو گئے۔ انھوں نے تمام ملازمین سے اگلے احتجاج اور تیس مارچ کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرنے کی ایپل بھی کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں