کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا ، شہباز گل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے خود پر حملہ کرنے والوں کو معاف کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز عدالت میں مسلم لیگ ن کی قیادت کے ایماء پرمجھ پرحملہ کیا گیا ، جس کے لیے اخلاق سے گرے ہوئے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصاً خواتین کا استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ میں حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں ، کیوں کہ میں کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا ، پولیس سے گذارش ہے کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کیا جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم پاکستان کےمعاون خصوصی شہبازگِل پرگندے انڈے اورسیاہی پھینکنےکےکیس کی سماعت ہوئی۔ ملزمان میاں غلام عباس،میاں عتیق اور طارق جٹ کو جوڈیشنل مجسٹریٹ وسیم افتخار کی عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت کوبتایا گیا کہ ملزمان کے کیخلاف تھانہ انارکلی میں مقدمہ درج ہوا۔پولیس نےاستدعا کی کہ عدالت ملزمان سے تفتیش اور برآمدگی کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نےگزشتہ روزاحاطہ عدالت میں شہباز گل پرانڈے اور سیاہی پھینکی۔سیاہی سے شہباز گل کی آنکھ متاثرہوئی۔عدالت میں ملزمان کا کہنا تھا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اورہم ان سے ڈرنے والےنہیں ہیں۔ہم نےکوٸی جرم نہیں کیاہے۔اس کےعلاوہ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھینکنے کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر سیاہی اور انڈے پھیکنے پر تشویش ہے۔شہبازگل نےٹویٹ کرتےہوئے کہا کہ وہ حملہ کرنے والوں کو معاف کرتے ہیں اور کسی کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں