لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مجھ پر اپنے کالے کرتوتوں کی سیاہی پھینکویا کچھ اورآپ کو نہیں چھوڑوں گا ، مریم نواز کو بتا دیں کہ میں کسی سے ڈرنے والا نہیں ، گالی کا جواب گالی سے نہیں دیں گے،آپ کے کارکنوں کو سمجھائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاندانی لوگ ہیں ، ایسی حرکت کا جواب اس طرح نہیں دیں گے ، مجھے عدالت بلائے گی تو ضرور آؤں گا،آپ کی طرح بہانے نہیں بناؤں گا ، میں نے عدالت میں ایف آئی اے کی مصدقہ دستاویزات دیں، مصدقہ دستاویزات کی بنیاد پر میں نےمقدمہ درج کرایا ،
مقدمے کے اندراج کے لیے اثررسوخ استعمال نہیں کیا۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اور تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو پہلے سے موجود مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے انہیں انڈے دے مارے، جب کہ کارکنان نے ان پر سیاہی بھی پھینکی، سیاہی شہباز گل کے کپڑے اور ہاتھ سیاہی سے آلودہ ہوگئے۔معاملہ اس وقت کشیدہ ہوگیا جب کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے انڈے پھینکنے والے شخص کو پکڑ لیا، اور اس کی خوب پٹائی کی، کارکنان کے تشدد سے (ن) لیگ کے کارکن کا سر پھٹ گیا، تاہم کورٹ میں موجود دیگر لوگوں اور پولیس نے اس کی جان بچائی۔









