لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے والی خاتون سمیت نون لیگی کارکنان کوپولیس نے گرفتار کر لیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل آج پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے جہاں نون لیگی کارکنان پہلے سے موجود تھے۔ اس دوران ان کی پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی جبکہ ایک خاتون سمیت نون لیگی کارکنان نے موقع پاتے ہی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینک دی تاہم پولیس نے ان کو موقع سے گرفتار کر لیا
اس سے پہلے ہائیکورٹ کے احاطے میں پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکنان ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے، اس دوران مخالف کارکنان کے مابین لڑائی بھی ہوئی، دھینگا مشتی میں ایک کارکن زخمی ہو گیا۔پیشی کے بعد شہباز گل کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے جانثار ہیں، بوکھلائی ہوئی اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ گالی کے جواب میں گالی نہیں دیں گے، تشدد کے جواب میں مخالفین کی تربیت کریں گے، اپوزیشن جو بھی کر لے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔









