اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ضلعی انتظامیہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 5 سب سیکٹرزسیل کردیئے اور شہر میں2ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی ۔کورونا ایک بارپھرپنجے گاڑھنے لگا،اسلام آباد میں وبا ءکے وارمیں تیزی آگئی، شہر کے 5 سب سیکٹرز سیل کر دیئے گئے، سیل کئے گئے سیکٹرز میں آئی ٹین ٹو، آئی ایٹ فور اور ایف الیون ون شامل ہیں ، اس کے علاوہ جی سکس ٹو اور جی ٹین فور کو بھی سیل کردیا گیا۔ضلع میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی تاہم متاثرہ سیکٹرز کو ناکے لگا کرکنٹرول کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں عوامی اور دیگر مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ،نوٹیفکیشن کے مطابق عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والوں کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی۔اس کے علاوہ شہر میں پارکس شام 6 بجے بند ہو جائیں گے،سنیما اور مزارات بند رہیں گے جبکہ تجارتی سرگرمیاں اور پارک جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رہیں گے۔مارکیٹیں شام 6بجے تک کھلی رہیں گی، ہفتہ اور اتوار کو تمام مارکیٹس بند ہوں گی۔کریانہ اسٹورز، میڈیکل اسٹورز، پھل سبزی اور دودھ دہی کی دکانوں کو استثنیٰ ہوگا۔پارکس شام چھ بجے بند ہو جائیں گے۔ ریسٹورنٹس پر بیٹھ کر کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پارسل اور ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی۔اسپورٹس اور کلچرل سرگرمیاں بند کردی گئی ہیں۔ سینیما اور مزارات بند رہیں گے۔ پبلک مقامات پر فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نجی و سرکاری دفاتر میں پچاس فیصد عملے کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔ پابندیاں انتیس مارچ تک رہیں گی۔پنجاب میں بھی پندرہ روز کے لیے اسمارٹ لاک ڈاون نافذ ہے۔ تمام انڈور اجتماعات پر پابندی ہے۔ آوٹ ڈور میں تین سو افراد ، دو گھنٹے سے زیادہ جمع نہیں رہ سکیں گے۔









