لاہور(نیوز دیسک)نیب لاہور نے مریم نواز کی درخواست ضمانت خارج کرنے کےلیےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔نیب کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مریم نواز اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت پررہا ہیں اور وہ اپنی ضمانت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہی ہیں۔نیب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ مریم نوازکے خلاف چوہدری شوگرملز سمیت دیگر انکوائریز جاری ہیں لیکن وہ ضمانت پر رہا ہونے کے باوجود نیب سے تحقیقات میں تعاون نہیں کررہیں لہٰذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔
اس کے علاوہ نیب نے مریم نواز کو کیپٹن (ر) کے خلاف تحقیقات میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ، کیپٹن ریٹا ئرڈ صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے اپنے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے بے نامی دار ہونے کے شواہد ملے ہیں ، مریم نواز کے نام پر کیپٹن (ر) صفدر نے سندر میں 109 ایکٹر اراضی خرید رکھی ہے۔نیب کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق موضع مال میں زمین مریم نواز کے نام سے خرید رکھی ہے ، موضع بدوکی میں 62 کنال 2 مرلے کی زمین بھی مریم نواز کے نام پر خریدی گئی ہے ، 14 کنال ایک مرلے کی زمین رائیونڈ روڈ پر مریم نواز کے نام سے بنا رکھی ہے جب کہ مریم نواز تحصیل رائیونڈ میں 200 ایکٹر کی اراضی کی بے نامی دار ہیں ، اس سلسلے میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 2020ء میں نیب خیبرپختونخوا کو شکایات موصول ہوئی تھیں تاہم لاہور میں زیادہ تر پراپرٹیز ہونے کے باعث انکوائری نیب لاہور کو منتقل کی گئی۔









