پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 تھی، اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین اور اس کا مرکز مینگورہ کا مغربی پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کیسے اور کیوں آتے ہیں؟زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔









