حکومت نے پاسپورٹ کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ سال کے لئے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 3 ہزار روپے اور ارجنٹ کی پانچ ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔پانچ سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 55 سو اور ارجنٹ کی 9 ہزار، پانچ سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 6 ہزار اور ارجنٹ کی 12 ہزار ہوگی۔نوٹیفیکیشن کے مطابق دس سال کے لئے 36 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 45 سو اور ارجنٹ کی 75 سو مقرر کی گئی ہے۔دس سال کے لئے 72 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 8250 اور ارجنٹ کی 13 ہزار پانچ سو روپے ہوگی۔

اس کے علاوہ دس سال کے لئے 100 صفحات پر مشتمل نارمل پاسپورٹ کی فیس 9 ہزار اور ارجنٹ کی 18 ہزار مقرر کر دی گئی ہے۔مقرر کردہ فیسوں کا اطلاق 17 فروری سے ہوگا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل ایمگریشن اینڈ پاسپورٹ نے فیسوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاسپورٹ کی فیس آدھی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نادرا ایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈ ایشو کرے گا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ 50 افسران کو فی الفورویزہ سیکشن سے واپس بلانے کا فیصلہ کیاہے اور پاسپورٹ کی فیس آدھی کردی ہے جبکہ نادرایک دن میں ایک لاکھ شناختی کارڈایشوکریگا، جس شخص کا نام ای سی ایل میں ہو ان کا پاسپورٹ جاری نہیں کیاجاسکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں