اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو لیاری سے شکست دینے والے رکن قومی اسمبلی شکور شاد پی ٹی آئی سے ناراض ہوگئے۔24 نیوز کے مطابق شکور شاد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے میری خدمات کا صلہ نہیں مل سکا ،پارٹی کا رکنوں کو چھو ڑ کر وڈیروں اور منظور نظرشخصیا ت کو نوا زا جا رہا ہے۔ فیصل واوڈا کو ٹکٹ دیا تو میں پارٹی چھوڑ دونگااور سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوا ر کو ووٹ بھی نہیں دو ں گا۔تحریک انصاف سینٹرل سندھ ریجن کے عہدیداروں نے سینیٹ کے ٹکٹ کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔حیدرآباد، سکھر اور نوابشاہ کے عہدیداروں نےگورنر سندھ عمران اسماعیل کو خط لکھ کر اپنی ناراضگی
کا اظہار کیا۔خط میں فیصل واوڈا اور ٹیکنو کریٹس سیٹ پر نامزد سیف ابڑو کو ٹکٹ دینے کے فیصلے کو غلط قرار دیا گیا۔عہدیداروں کا مؤقف تھا کہ اگر فیصل واوڈا نااہل ہو گئے تو سیٹ خطرے میں آ جائے گی، ٹیکنو کریٹ سیٹ کے لیے نامزد سیف اللہ ابڑو پر کرپشن کے الزامات اور نیب کیسز ہیں۔خط میں سینیٹ کی جنرل نشست اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے شخص کو دینےکا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے خبردار کیا کہ فیصلے پر نظرثانی نہ کی گئی تو بلدیاتی انتخابات پر اثرانداز ہوں گے۔دوسری جانب سندھ سے سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وزیر خارجہ رات گئے کراچی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مقامی قیادت سے بھی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔









