پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 16روپے اضافہ؟حکومت نے عوام کی کمر توڑنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)16 فروری سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی پر تیارکی ہے اورپیٹرول 16روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔اوگرا سمری میں ڈیزل بھی14روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 21 روپے 4 پیسے ہے اور ڈیزل پر موجودہ لیوی 22روپے11 پیسے فی لیٹر ہے۔ ۔ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے سبب ملک

میں پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے، اوگرا نے سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی پر تیار کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے سمری میں پیٹرول 16 روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے، اوگرا کی سمری میں ڈیزل 14 روپے 75 پیسے تک مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی 21 روپے 4 پیسے لی جارہی ہے، ڈیزل پر موجود پیٹرولیم لیوی 22 روپے 11 پیسے فی لیٹر ہے۔یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل ہر 15 روز میں کیا جاتا ہے، گزشتہ 45 دن سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں