مریم نواز! براڈشیٹ پڑھیں، آپ کا کیس بڑا خراب ہے، شیخ رشید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں ان کا کیس بہت خراب ہے اور یہ آپ پر دوسرا پاناما کھلنے جارہاہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کرنے والی گاڑیوں میں ایک ایک بندہ بیٹھا تھا، جلسے میں لیڈر بڑے تھے لیکن کارکن نہیں تھے جب کہ سب کی رائے ہے کہ جلسے میں 3 ہزار سے زیادہ افراد نہیں تھے اور آج کے شو کے بعد اپوزیشن کے لانگ مارچ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد میں اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہوا تھا جب کہ

مریم نواز براڈ شیٹ پڑھیں ان کا کیس بہت خراب ہے، مریم نواز براڈ شیٹ کا مطالعہ کرنے کے بعد اس پر تبصرہ کریں، براڈ شیٹ کیس آپ کے اوپر دوسرا پاناما کھلنے جارہاہے ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اقتدار کا کھیل مولانا فضل الرحمن کے نصیب میں ہی نہیں، جب دینی طلبہ نے گن اٹھائی ہوئی تو مولانا اس وقت مشرف کے ساتھ تھے تاہم آج مدارس کی انتظامیہ اور علماء کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے طلبا نہیں بھیجے، مولانا کا درد بہت سیریس ہے لہذا جو کچھ قوم نے کہا آپ اسی قابل ہیں جب کہ مولانا سے پچھلی دفعہ بھی ہاتھ ہوا اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔وزارت داخلہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی انتظامیہ، پولیس اور ایف سی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پی ڈی ایم کے جلسے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی، نتیجہ سب نے دیکھ لیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ خود میڈیا کہہ رہا تھا کہ جلسے میں ڈھائی یا تین ہزار لوگ تھے، جھنڈے اور لیڈر بہت تھے لیکن کارکن نہیں تھے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب دینی طلبہ نے گن اٹھائی تھی، آپ پرویز مشرف کے ساتھ تھے، آپ بچوں کو ورغلا رہے ہیں لیکن کوئی نہیں آیا۔ یہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ پاک فوج کے خلاف زبان بھی استعمال کر رہے ہیں۔ فوج کے خلاف غیر اخلاقی بات کرنے والوں کو قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے دوبارہ پی ڈی ایم قیادت کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر محمود خان اچکزئی کی تقریریں ہوئیں تو پھر حالات شاید ہمارے ہاتھ سے نکل جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو براڈ شیٹ کو پڑھے بغیر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ عمران خان نے تو چالیس ہزار لوگوں کا ڈیٹا دیا، آپ لوگ چالیس لوگوں کا ڈیٹا دیدیں۔وزیر داخلہ نے پی ڈی ایم کو پیشکش کی کہ حکومت آپ کے لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کرے گی۔ لانگ مارچ کل کے بجائے آج کرو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں