حکومت گرانے کیلئے آصف زرداری کی ایسی تجویز کہ نواز شریف اور مولانانے کھل کر مخالفت کردی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ف وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بارے واضح نہیں ہیں۔نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن نے اپنے تحفظات سے آصف زرداری کو آگاہ کر دیا ہے جب کہ لانگ مارچ بارے مشاورت جاری ہے۔ابتدائی طور پر مارچ اور اپریل میں حکومت کے خلاف لانگ مارچ اور اسلام آباد میں دھرنا تجویز کیا گیا ہے۔اس بارے پی ڈی ایم کے آج ہونے والے اجلاس میں غور و خوض ہو گا۔آج کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد تجویز کیا گیا ہے،اس بارے پی ڈی ایم کے آج ہونے والے اجلاس میں غور و غوض ہو گا۔آج کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے بارے میں ن لیگ اور جے یو آئی اپنے

موقف کے حق میں دلائل دیں گی۔اور الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنا، احتجاج سمیت میڈیا سے گفتگو کے پروگرام کو ترتیب دیا جائے گا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ آصف زرداری پنجاب ، بلوچستان اور مرکزی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے موقف پر بدستور قائم ہیں لیکن نواز شریف اور مولانا فضل الرحمن تاحال راضی نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا آپشن ناکامی کی صورت پی ڈی ایم کے خلاف ہو گا۔چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی مثال موجود ہے کہ اپوزیشن واضح اکثریت کے باوجود الیکشن ہار گئی تھی۔ن لیگ اور جے یو آئی دوبارہ رسک لینے کے لیے تیار نہیں بلکہ وہ تحریک عدم اعتماد کو پی ڈی ایم کو ڈی ٹریک کرنے کی کوشش سمجھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں