کئی حکومتوں کا حصہ رہنے والے وفاقی وزیر عمر ایوب کا بھی اقامہ نکل آیا ، اہم ترین انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا اقامہ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے خیبر پختون خوا کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے عمر ایوب کا اقامہ جاری کر دیا، انھوں نے بتایا کہ عمر ایوب متحدہ عرب امارات کے اقامہ ہولڈر رہے ہیں۔سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کے اقامے کی مدت 2016 سے 2019 تک تھی، عمر ایوب کے پاس انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کا اقامہ تھا۔انھوں نے کہا عمر ایوب نے الیکشن کمیشن میں اقامہ ظاہر کیا ہے لیکن سرمایہ کاری نہیں بتائی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں فیصل کریم

کنڈی نے عمر ایوب کو آڑے ہاتھوں لیا، انھوں نے کہا عمر ایوب اگر ذاتیات پر جائیں گے تو ہم بھی جائیں گے، لندن میں اپنی پراپرٹی کا جواب عمر ایوب نے نہیں دیا، بجلی کا تاریخی بریک ڈاؤن عمر ایوب کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا۔ان کا کہنا تھا وفاقی وزیر اسمبلی میں بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن سوالات کا جواب نہیں دیتے، حکومت سے کوئی بھی سوال پوچھا جائے تو ایک ہی جواب آتا ہے این آر او نہیں دینا۔فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں تاریخی بدترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، عمر ایوب اگر ذاتیات پر جائیں گے تو ہم بھی ذاتیات پر جائیں گے۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی کرپشن کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت سے کوئی بھی سوال پوچھا جائے تو ایک ہی جواب آتا ہے این آر او نہیں دینا۔انہوں نے کہا کہ معیشت کے 200 ارسطو اب نظر نہیں آتے، بی آر ٹی کا 29 ارب کا منصوبہ 100 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے کل ملائیشیا میں ملک کی جگ ہنسائی کرائی، جہاں قومی ایئرلائن کا طیارہ تحویل میں لے لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں