گجرانوالہ اور لاہور میں شہریوں کو حرام گوشت کھلانے کا انکشاف

گجرانوالہ(نیوز ڈیسک)گجرانوالہ میں لوگوں کو حرام گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے میں مارکیٹ میں گدھے کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد عوام میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اوراب گجرانوالہ میں محکمہ وائلٹ لائف نے بڑی کارروائی کی ہے۔چڑیوں اور بٹیروں کے نام پر شہریوں کو حرام گوشت کھلانے کا انکشاف ہوا ہے۔لوگوں کو حرام کوشت کھلانے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیاہے جس میں تین لوگ شامل ہیں۔ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق یہ گروہ ملتان، رحیم یار خان اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں حرام پرندوں کا شکار کرتا تھا۔

وائلڈ لائف انسپکٹر طالب حسین نے بتایا کہ گروہ کے تین ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزمان سے حرام پرندوں کا گوشت اور ذبح شدہ پرندے برآمد کر لئے گئے ہیں۔ملزمان صرافہ بازار میں چڑوں بٹیروں کے نام سے دکان چلا رہے تھے۔ شہریوں کو چڑوں بٹیروں کے نام پر شارک اور دیگر حرام جانور کھلا رہے تھے۔انسپکٹر طالب حسین نے بتایا کہ گوجرانوالہ ملزمان کا تعلق حرام پرندوں کا کاروبار کرنیوالے گروہ سے ہے۔ ملزمان میں حق علی، حیدر اور عبدالمنان شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی جاری ہے۔ملزمان نے باقاعدہ نیٹ ورک بنا رکھا تھا، پرندے شکار کرنے کے بعد لاہور اور گجرانوالہ لائے جاتے اور ان شہروں میں لوگوں کو کھلائے جاتے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ مارکیٹ میں حرام گوشت کی فروخت سے آپ کو اب مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں رہی ہے۔مارکیٹ میں گدھے کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد عوام میں اس حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے۔تاہم اب لوگوں کو اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ تھوڑی سی احتیاط سے حرام اور حلال گوشت میں فرق جانا جاسکتا ہے۔ ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گدھے اور حلال گوشت میں سب سے بنیادی فرق یہ ہے کہ گدھے کے گوشت کا رنگ گلابی طرح کا ہتا ہے جبکہ حلال گوشت کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔ حلال گوشت کے ریشے سخت ہوتے ہیں جس کے باعث وہ تھوڑا سخت ہوتا ہے جبکہ گدھے کا گوشت نرم ریشوں کے باعث نرم ہوتا ہے جبکہ اس کا ذائقہ قدرے میٹھا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں