وزیراعظم کا وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا اشارہ، وزراء کو دوٹوک پیغام دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے وزراء پر واضح کیا ہے کہ جو بھی کام کرے گا وہی کابینہ کا حصہ رہے گا۔وزیراعظم عمران خان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے وزراء کو مستعفی ہونے کا کھلا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وزراء حکومتی فیصلوں کی اونرشپ لیں۔فیصلوں کی مخالفت کرنی ہے تو مستعفی ہو جائیں۔یہی روش برقرار رکھی تو خود فیصلہ کروں کا کہ کابینہ میں کسے رکھنا ہے کسے نہیں۔حکومت کو ڈھائی سال ہو گئے،عوامی مسائل پر توجہ دینا ہو گی، اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں، تمام وزراء کو اپنی کارگردی بہتر بنانا ہو گی۔گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی

زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی، معاشی، قومی سلامتی کے معاملات، کورونا کی صورتحال سمیت پی ڈی ایم تحریک کے بارے میں جائزہ لیا گیا، اجلاس میں 15نکاتی ایجنڈے کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں وزیر توانائی عمر ایوب نے کابینہ کو بجلی بریک ڈاؤن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرتوانائی نے پاور بریک ڈاؤن سے متعلق ابتدائی رپورٹ کابینہ کو پیش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بجلی بریک ڈاؤن کے سے متعلق مختلف باتیں زیر گردش ہیں حقائق قوم کو بتائیں، عوام کو حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی طرح وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول بحران پر کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے، اجلاس میں عمر ایوب اور ندیم بابر کو بھی طلب کیا گیا، جبکہ اجلاس میں چار رکنی وزارتی کمیٹی اب تک کی پیشرفت پر وزیراعظم کو بریف کرے گی۔اسد عمر، شفقت محمود، شیریں مزاری اور اعظم سواتی کمیٹی کے رکن ہیں۔ پٹرول بحران کمیشن رپوٹ پر وزیراعظم نے ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی کو ٹاسک سونپا تھا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں براڈ شیٹ کے معاملے پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم نے براڈ شیٹ معاملے پر حقائق بتانے کا ٹاسک وزیر اطلاعات کوسونپ دیا، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ براڈشیٹ معاملے پر حقائق سے قوم کو آگاہ کریں۔اجلاس میں اسامہ ستی قتل، براڈ شیٹ معاملے پر تفصیلی بات کی گئی، وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو اسامہ قتل کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ ستی واقعہ افسوسناک ہے، کیس میں انصاف ہوگا۔ اسامہ ستی واقعے کو مثالی بنائیں گے، اسامہ قتل کیس کی شفاف انکوائری ہوگی۔ اجلاس میں وزیراعظم نے وزراء کو اپنے محکموں پر توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اڑھائی سال گزرچکے وزیروں کوعوامی مسائل حل کرنے کیلئے محنت کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں