فضل الرحمن ، مریم اور بلاول سے پاک فوج سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے پاک فوج سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ فضل الرحمن مریم بی بی بلاول فوری قوم بالخصوص افواج پاکستان سے دست بستہ معافی مانگیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے مسلسل فوج کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا مگر ان کامیابیوں

فتوحات اور شہادتوں کا ذکر نہیں کیا گیا جن کی بدولت پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ادوار کے مقابلے میں آج پاکستان انتہائی محفوظ معاشی ترقی راستے گامزن ہے۔دوسری طرف پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج سیاسی معاملات میں مداخلت کرتی ہے، نہ ہی اسے گھسیٹا جائے۔ پی ڈی ایم والے اگر جی ایچ کیو آئیں گے تو انہیں چائے، پانی پلائیں گے۔میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے پنڈی آنے کی وجہ نظر نہیں آتی، فوج کیخلاف بولنے والوں کو جواب دینے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان میں صداقت نہیں، پاک فوج کا مورال ہائی، اپنا کام کر رہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار یہ باتیں نیوز کانفرنس کے دوران میڈیا کو بریفنگ اور بعد ازاں صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ فوج کا کسی سے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں اور نہ ہی فوج پر لگائے گئے الزامات میں کوئی وزن ہے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے بیانات پر تشویش اپنی جگہ ہے، جس نوعیت کے الزامات لگائے جا رہے ہیں ایسا کرنا اچھی بات نہیں ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر فوج حکومت کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ ان الزامات کا حکومت نے بہت اچھے طریقے سے جواب دیا۔ فوج سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرتی اور نہ ہی اسے گھسیٹنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں