اسلام آباد(نیوز ڈیسک) این ٹی ڈی سی میں آنے والے تکنیکی فالٹ پر قابو پایا جا رہا ہے، جس کے بعد بجلی کی بحالی شروع کردی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ رات گئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) میں آنے والے ٹیکنیکل فالٹ کے بعد سسٹم کو ری اسٹور کیا جا رہا ہے۔رات گئے ملک بھر میں آنے والے بڑے بریک ڈاؤن کے بعد اب بجلی کی بحالی کا عمل جاری ہے اور مختلف شہروں میں بجلی بحال بھی کر دی گئی ہے۔ پاور ڈویژن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے پاور عمر ایوب خان بجلی کی
بحالی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ این ڈی ٹی سی میں آنے والے تکنیکی فالٹ کے بعد اب سسٹم کو ری اسٹور کیا جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے فنی خرابی کو جلد دور کر لیا جائے گا، عوام پریشان نہ ہوں، وزیر اعلیٰ پنجاب صورتحال پر نظر رکھےہوئے ہیں، عوام افواہوں پر یقین نہ کریں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر عمر ایوب نے کہا کہ رات 11بجکر41 منٹ پر گدو کے پاور پلانٹ میں ٘مسئلہ پیدا ہوا، ایک مخصوص جگہ پر بجلی کی فریکونسی کم ہوئی جسکی وجہ سےپورےسسٹم نےخود کوشٹ ڈاؤن کرنا شروع کردیا،ایک سیکنڈ میں فریکونسی 50 سے0 ہوگئی ، گدوکےعلاقےمیں دھندکےباعث اب تک فالٹ کی اصل وجہ معلوم نہیں کی جاسکی، تحقیقات کی جائیں گے کہ فالٹ کیوں آیا۔دھندختم ہونےکےبعد ہی فالٹ کی اصل وجہ اور جگہ معلوم ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیلا کو دو بار اسٹارٹ کیاگیا ہے ، جس سے بجلی کی بحال ہونا شروع ہوئی، لاہور، اسلام آبادمیں بجلی بحال ہوگئی ہے،فیصل آباد، جھنگ، ملتان میں بھی بجلی بحال کا عمل جاری ہے۔









