شیخ رشید نے وزیراعظم کے کوئٹہ نہ جانے کی ایسی وجہ بتادی کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہدا کی تدفین پرمذاکرات ہورہے ہیں ، فرقہ واریت فسادات میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہیں ، وزیراعظم کو وہاں جانا ہے لیکن بہت سے معاملات شیئر نہیں کرسکتے، وزیراعظم سے درخواست کی لواحقین کی مالی امداد کی جائے ، مریم نواز اور بلاول نے ہزارہ برادری سے اظہار یکجہتی پر بھی سیاست کی۔پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بات جنازوں کی نہیں موجودہ صورتحال کی ہے ، اسلام آباد ، لاہور ، کوئٹہ ، پشاور میں ہائی الرٹ ہے ، بھارتی ایجنٹ اور پے رول پر کام کرنے والوں کی طرف سے تھریٹ ہیں ، سانحہ مچھ پر جے آئی ٹی بھی ن گئی ہے ،

ڈی سی ، ڈی پی او ، ساری انتظامیہ کو معطل کردیا ہے ، میتیں میتیں ہوتی ہیں، میتیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں ، دھرنا مظاہرین بلوچستان حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں جو میرے بس میں نہیں ہے ، 7 افغانی شہدا کو بھی معاوضہ دیا جائے گا ، امید ہےآج یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوجائے گا ، وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ وہ کوئٹہ جائیں۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ دہشت گردوں کا ایک گروہ گرفتار کیا ہے جو کہ علماء کو شہید کرنا چاہتے تھے ، فرقہ واریت فسادات میں ملوث 4 گروہ پکڑے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہزارہ برادری کے مطالبات کی رپورٹ وزیراعظم کو دے دی تھی، وفاقی وزیر علی زیدی اور زلفی بخاری کوئٹہ میں موجود ہیں ، جیسے ہی شہدا کی تدفین ہوتی ہیں وزیراعظم کوئٹہ روانہ ہوجائیں گے ، فرقہ واریت فسادات میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہیں۔اس سے قبل اسلام آباد کی پولیس اکیڈمی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے ساری چیک پوسٹس ختم کیں، 6 وارداتوں میں سے 4 کے ملزمان پکڑلئے، ویزے آن لائن کرکے کرپشن ختم کر دی، ایگزٹ کا ویزہ بھی آن لائن کر رہے ہیں، ایف آئی اے اور نادرا کو بھی ٹھیک کریں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ 19 جنوری کو اپوزیشن الیکشن کمیشن کے سامنے آ رہی ہے،فارن فنڈنگ میں پی پی اور (ن) لیگ کے دستخط نہیں ہیں، اگلے تین ماہ سیاست میں بہت اہم ہوں گے، پی ڈی ایم اے کے جلسے ناکام ہورہے ہیں۔وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کسی بھی وقت کوئٹہ جا سکتے ہیں، ہماری رائے سے پہلے ہی وزیراعظم کوئٹہ جانے کا فیصلہ کر چکے ہیں، حملے میں جو افغان شہید ہوئے ان کے لواحقین کو بھی پیسے دینا چاہتا ہوں۔،شیخ رشید نے واضح کیا کہ آئی جی اسلام آباد کو اسامہ ستی کے حساس معاملہ پر ہٹایا، ایف آئی اے کے افسران کو بھی تبدیل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں