پنجاب کے تمام رہائشیوں کیلئے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے صحت کے شعبے میں اصلاحات شروع کی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو صوبہ پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ کوریج پر بریفنگ دی گئی ہے، جس میں میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور ویڈیو لنک کی ذریعے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد شریک تھے۔اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پنجاب کے تمام مستقل رہائشیوں کو دسمبر 2021 تک صحت کارڈ کی سہولت میسر ہو جائے گی جبکہ سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج ممکن ہوگا۔بریفنگ میں مزید بتایا

گیا کہ پنجاب بھر میں 70 لاکھ گھرانوں کو صحت کارڈ کی سہولت میسر کی جائے گی جبکہ پسماندہ اضلاع بشمول ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ علاج معالجے کی معیاری سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے، ہماری حکومت نے صحت کے شعبے میں اصلاحات شروع کی ہیں، اصلاحات کا مقصد غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنا ہے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو دور افتادہ علاقوں میں ہسپتال قائم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔یاد رہے کہ ایک تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں یونیورسل ہیلتھ کوریج دی جائے گی ،امیر ممالک میں بھی یونیورسل ہیلتھ کوریج نہیں ہوتی ، ہم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی جانب بڑھ رہے ہیں ، کوشش ہوگی ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے ، انہوں نے کہا کہ پہلا سال معیشت سنبھالنے میں لگا، دوسرے سال کورونا کا سامنا رہا، پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے کورونا کا کامیابی سے مقابلہ کیا، کورونا کی وجہ سے دنیا میں صحت کے نظام جواب دے گئے ، ہم نے کاروبار دوست پالیسیاں بنانی ہیں ، چین سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں کیوں کہ چین نے بہت تیزی سے ترقی کی ، ہماری حکومت نے بھی پاکستان میں صنعتوں کے قیام کیلئے اقدامات کیے ، پاکستان میں موجودہ چینی سفیر میئر رہ چکے ہیں اس لیے وہ تعمیر و ترقی کو سمجھتے ہیں ، چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا جو دنیا کیلئے مثال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں