آپ پاکستان کے وزیراعظم ہیں، ہم سے ڈریں نہیں، کوئٹہ دھرنے کے شرکاء کا وزیراعظم کیلئے پیغام

کوئٹہ (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کوئٹہ دھرنے کے حوالے سے دیے گئے بیان کے بعد ہزارہ برادری کے شرکاء کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا ہے۔خبر رساں ادارے ’’اردو نیوز ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق دھرنے میں شریک شرکاء کا کہنا ہے کہ ’’عمران خان صاحب نے یہ جو بیان دیا ہے کہ ہم ان کو بلیک میل کر رہے ہیں، وہ اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟ وہ اپنے آپ کو اتنا کمزور کیوں محسوس کررہے ہیں؟ ‘‘ ۔ دھرنے میں شامل خاتون نے کہا کہ عمران خان صاحب کو یہاں آنا چاہیے، اور ہمیں انصاف دلانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کے وزیراعظم ہیں، ہم سے ڈریں نہیں ۔آپ ہمیں انصاف دلوائیں۔دوسری جانب قائد (ن) لیگ نواز شریف

نے ہزارہ برادری کے احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف نے ہزارہ برادری کے احتجاج کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں جماعت کی مقامی قیادت اور کارکنان کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور پوری جماعت اس مشکل گھڑی میں ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہے جب کہ ہزارہ برادری کے شہداء کے معاملے کو پی ڈی ایم میں بھی لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو مولانا فضل الرحمن اور دیگر قائدین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں