مریم نواز نے کوئٹہ میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسا کردار ادا کیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز گذشتہ روز سانحہ مچھ میں شہیدہو نے والے کانکنوں کی لواحقین خواتین سے ملیں اور ان سے اظہار تعزیت کیا، جمعرات کو کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر جاری ہزارہ برادری کے دھر نے کے شرکاء سے خطا ب کے بعد مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف خصوصی طور پر خواتین کے پاس گئیں اور ان سے اظہار تعزیت کیا انہوں نے شہداء مچھ کی بچیوں کو پیار کیا جبکہ خواتین کے ساتھ کافی دیر تک بیٹھی رہیں۔اسی حوالے سے سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کوئٹہ جا کر نیوزی لینڈ کی

وزیراعظم جسینڈا آرڈرن جیسا کردار ادا کیا۔مریم نواز کی ایسی ہی تصاویر سامنے آ رہی ہیں جیسے سانحہ کرائسٹ چرچ پر جسینڈا آرڈرن کی آئی تھیں۔رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس ترجمانوں کی فوج ہے لیکن کوئی بھی انہیں یہ نہیں بتا سکا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو وہاں جائیں گے تو آپ پر تنقید ہو گی۔ہم نے ماضی میں مریم نواز پر بہت تنقید کی لیکن اس وقت ان کا کردار نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسا تھا جو کہ پوری دنیا نے دیکھا تھا۔عجیب بات یہ ہے کہ اس موقع پر مریم نواز پر یہ تنقید کی جا رہی ہے کہ جب ماڈل ٹاؤن کا واقعہ ہوا تب آپ ان سے ہمدردی کے لیے کیوں نہیں گئی۔اگر اتنا ہی تو عمران خان اس وقت ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کے پاس کیوں نہیں گئے تھے۔اگر وزیراعظم عمران خان کو سیکیورٹی کا مسئلہ ہے تو انہیں یہ بات سامنے آ کر کرنی چاہیے اور عوام کو بتانا چاہئیے کہ مجھ پر کوئٹہ نہ جانے کی وجہ سے تنقید کی جا رہی ہے لیکن میرے وہاں نہ جانے کی یہ وجوہات ہیں۔واضح رہے کہ منفی درجہ حرارت میں سانحہ مچھ کے خلاف متاثرین کا میتوں سمیت احتجاج چھٹے روزمیں داخل ہوگیا۔کھلے آسمان تلے بیٹھے مظاہرین کی جانب سے وزیراعظم کی آمد تک لاشوں کودفنانے سے تاحال انکارکیا جارہا ہے۔شہداء کمیٹی اوردھرنا منتظمین کی ہنگامی پریس کانفرنس بھی ہوئی۔ متحدہ وحدت المسلمین کے رہنما آغا رضا نے کہا کہ دھرنے سے متعلق خاص طبقہ منفی پروپگینڈہ کر رہا ہے، وزیراعظم آئیں گے انہیں عزت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں