سونےکی قیمت میں ایک ساتھ ناقابل یقین کمی ، کنواروں کیلئے بڑی خبر آگئی

کراچی(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 39ڈالر کی کمی سے 1916ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی۔عالمی سطح پر سونے کے بھاؤ گرنے سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں فوی تولہ سونے کی قیمت میں 1300روپے اور فی دس گرام سونے کے نرخ میں 1115روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی،،پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115300روپے

اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98851روپے ہوگئی۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3000روپے کم رہی ہے۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1400روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1200روپے 27پیسے پر مستحکم رہی ہے۔دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1115 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 98 ہزار 851 روپے ہو گئی ہے۔دوسری طرف فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 1400 روپے اور 1200.27 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں