وزیراعظم کے معاون خصوصی نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر مستعفی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق تابش گوہر نے وزیراعظم عمران خان کو واٹس ایپ پر اپنا استعفیٰ بھجوا دیاہے ۔ذرائع کے مطابق تابش گوہر نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کام میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جبکہ ان کی شعبے سے متعلق تجاویز پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا تھا۔ تابش گوہر کو وہ آزادی حاصل نہیں تھی جس کے تحت وہ کام کرنا

چاہتے تھے اور مسلسل مداخلت کے باعث اب انہوں نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔تابش گوہر کو گذشتہ سال اکتوبر میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے توانائی مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ سات سال تک کے الیکٹرک میں بطور سی ای او، ڈائریکٹر اور چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے تاہم دوہزار پندرہ میں وہ مستعفی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ بجلی و توانائی کے شعبے میں مشاورت اور معاونت دینے کی اپنی کمپنی اوسیس کے بانی و سربراہ بنے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں