ملک میرا ہے، پاکستان میرا ہے، پاسپورٹ کے یہ مالک ہیں؟نواز شریف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت لندن میں مقیم ہیں۔ پاکستان میں کیسز کا سامنا نہ کرنے اور وطن واپس نہ آنے پر نواز شریف کو سخت تنقید کا سامنا ہے، حال ہی میں حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکا کہنا ہے کہ 16فروری کو مسلم لیگ ن کے قائد کا پاسپورٹ کینسل کررہے ہیں ۔نیا پاسپورٹ نہ بننے کی صورت میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بے وطن ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ اسی حوالے سے نواز شریف سے نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ وزیرداخلہ نے آپکا پاسپورٹ

کینسل کرنے کی بات کی ہے اس پر کیا کہیں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ معاملے بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور ہم بہت آگے نکل گئے ہیں۔ان کو ایسی باتیں کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ملک میرا ہے، پاکستان میرا ہے، پاسپورٹ کے یہ مالک ہیں؟۔۔دوسری جانب وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سیاست این آر او کی مرہون منت ہے، اقتدار سے باہر ہونے کے بعد بیرون ملک بھاگ جانا ان کا وطیرہ رہا ہے،نواز شریف ماضی میں بھی این آر او لیکر سعودی عرب چلے گئے تھے اور دس سال تک وہاں پر رہے، انہوں نے قوم سے جھوٹ بولا تھا کہ انہوں نے کوئی معاہدہ نہیں کیا تھا لیکن سعودی عرب کے شہزادے نے خود اعتراف کر کے انہیں بے نقاب کیا تھا، اب اگر وہ دوبارہ سعودی عرب جاتے ہیں تو ماضی کی یاد تازہ کر دیں گے۔ ماضی میں وزیراعظم سے لیکر وزرااقامے لیکر بیرون ممالک ملازمتیں کرتے رہے ہیں، دنیا میں لوگ کرپشن کے خلاف تحریک چلاتے ہیں، یہ لوگ خود کرپٹ ہیں، ان کے پاس حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں ہے، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے پاس عوام اور ملکی مفاد کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے، ان لوگوں کی ساری تحریک ذاتی مفادات کو تحفظ دینے کیلئے ہے اسلئے عوام نے انہیں مسترد کر دیا، جلسوں میں ناکامی کے بعد اب یہ لوگ لانگ مارچ اور استعفوں کے حوالے سے تاریخ پر تاریخ دے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں