لاہور کا کوڑا نہ اٹھایا تو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے باہر پھینک دیں گے، پنجاب حکومت کو بڑی دھمکی دیدی گئی

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن نے دھمکی دی ہے کہ اگر لاہور کا کوڑا نہ اٹھایا گیا تو اس کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے باہر پھینک دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بڑے بڑے دعوے کرنے والی حکومت کا حال یہ ہے کہ اس نے سب سے بڑے صوبے کے دارالخلافہ لاہور شہر کو بغض شہباز شریف میں کوڑا دان بنا دیا ہے ، اگر انہوں نے کوڑا اٹھا ے کے لیے بروقت اقادامات نہ کیے تو شہر کا سارا کوڑا کرکٹ اٹھا کر وزیر اعلیٰ سیکریٹیریٹ کے سامنے پھینک دیا جائے گا۔یہاں واضح رہے کہ محکمانہ غفلت کے

باعث لاہور شہر میں جگہ جگہ کوُڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں، شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا نظام درہم برہم ہونے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جب کہ مختلف علاقوں میں بارش کے پانی میں کوڑا جمع ہونے سے تعفن اٹھنے لگا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علاقوں گڑھی شاہو ،دھرم پورہ، اسلام پورہ، گلبرگ، گلشن راوی اور اندرون شہر سمیت بہت سے علاقوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، بدبو کے باعث مقامی رہائشیوں اور راہگیروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لاہور میں واسا کی جانب سے ڈرین پائپ ڈالنے کے لیے مختلف مقامات پر سڑکیں کھودنے سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں جب کہ کھدائی کے باعث شہر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے، سڑکوں کی خراب حالت کے حوالے سے واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا کام پائپ لائن ڈالنا ہے، سڑک کی مرمت ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ شہر میں صفائی آپریشن جاری ہے اور اب تک 24 ہزار ٹن کچرا اٹھا چکے ہیں ۔اس ضمن میں بتاتے چلیں کہ گزشتہ دنوں ترک کمپنی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے کے بعد لاہور شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام انتہائی سست روی کا شکار ہو گیا تھا، ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو کنٹرول میں نہ رکھنے سے شہر میں مختلف مقامات کوڑے کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں