مچھ میں معصوم کان کنوں کا بہیمانہ قتل اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردی کا فتنہ پھر سر اٹھا رہا ہے، نوازشریف

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ چوری کرکے نااہل کو مسلط کرنے والوں کو جواب تو دینا ہوگا، مچھ میں معصوم کان کنوں کا بہیمانہ قتل اس بات کا ثبوت ہےکہ دہشتگردی کا فتنہ پھر سر اٹھارہا ہے، جبکہ ن لیگ نے اس کو کچل دیا تھا، معیشت کی تباہی، مہنگائی، بےروزگاری، بدامنی اور خارجہ امور پر مسلسل ناکامی کے بعد اب آگ اور خون کا یہ کھیل۔انہوں نے ٹویٹر پر مچھ میں دہشتگردی واقعے پر اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ مچھ میں معصوم کان کنوں کا بہیمانہ قتل اس بات کا ثبوت ہےکہ دہشتگردی کے جس فتنے کو

مسلم لیگ ن نے کچل دیا تھا وہ پھر سر اٹھارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت کی تباہی، مہنگائی، بےروزگاری، بدامنی اور خارجہ امور پر مسلسل ناکامی اور اب آگ اور خون کا یہ کھیل۔ووٹ چوری کرکے ایک نااہل کو مسلط کرنے والوں کو جواب تو دینا ہوگا۔واضح رپے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد نے11کان کنوں کواغواء کرنے کے بعد تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کچھی مراد کاسی کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے مچھ کے علاقے گشتری میں مقامی کوئلہ کان میں کام کرنے والی11 مزدوروں کو انکے رہائشی کمروں سے اغواء کرلیا اور قریب ہی واقعہ ایک مکان میں لے جا کر ہاتھ پاؤں اور آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر تیز دھار آلے کے وار کرکے انہیں قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کی بھار ی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور موقع واردات کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ شروع کردیا، سیکورٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10افراد کی شناخت محمد ہاشم،عزیز، انور ، احمد شاہ، محمد صادق، چمن علی، حسن جان ، عبداللہ، آصف کے ناموں سے ہوئی ہے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے سربراہ سید دائود آغا نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام 11افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا اور وہ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے رہائشی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں