اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نیکہا ہیکہ مراد سعید 200 ارب ڈالر تو لائے نہیں،316 ارب روپے کی نئی پھلجھڑی چھوڑ دی۔وفاقی وزیر مراد سعید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ مراد سعید کی مضحکہ خیز گفتگو دراصل عمران خان کی رہنمائی کا نتیجہ ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ مراد سعید 200 ارب ڈالر تو لائے نہیں،
316 ارب روپے کی نئی پھلجھڑی چھوڑ دی، قوم ابھی تک مرادسعید کے 200 ارب ڈالرکے وطن واپس آنے کا انتظارکر رہی ہے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے 316 کروڑ روپے کیمپ آفس پر اڑائے، نواز شریف نے بھی کیمپ آفس پر عوام کا پیسہ اڑایا، ان لوگوں کے گھر پاکستان کے عوام کے پیسوں سے چل رہے تھے۔









