کڑاکے کی سردی کیلئے تیار ہوجائیں ، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی

لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے لاہور، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کردی۔ کشمیر، مری اور گلیات میں بھی بادل برسنے اور برفباری کا امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔مری اور گلیات میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی تیرہ رہا،

استور اور گوپس میں منفی گیارہ ریکارڈ کیا گیا،قلات میں درجہ حرارت منفی نو اور کوئٹہ میں منفی آٹھ تک گرگیا۔ملک بھر میں آج سے 2021 کی پہلی برفباری کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، دیر، سوات، کرم سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے جبکہ موسلا دھار بارش سے کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلوچستان، شمالی علاقہ جات، کشمیر اور بالائی خیبر پختو نخوا میں شدید سرد رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں