جمشید دستی نے 2021ء میں شادی کا اعلان کر دیا

مظفرگڑھ(نیوز ڈیسک)سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو شادی کے لیے گھریلو خاتون کی تلاش ہے، کہتے ہیں مارچ 2021 میں شادی کروں گا، بارات گدھا ریڑھی پر لے جاؤں گا اور مہنگائی کے سبب ولیمے میں مہمانوں کو دال کھلاؤں گا جمشید دستی کا کہنا تھا کہ وہ مارچ 2021میں سادگی سے شادی کریں گے، سابق ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ انھوں نے سادہ سی گھریلو خاتون کا رشتہ ڈھونڈنے کی ذمہ داری دوستوں کو سونپی ہے.جمشید دستی کا کہنا تھا کہ دوست

رشتہ نہ ڈھونڈ سکے تو انھیں سوشل میڈیا پر رشتے کا اشتہار دینا پڑے گا، جمشید دستی نے اعلان کیا کہ وہ اپنی بارات گدھا ریڑھی پر لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میرے دوست احباب میرے لیے ایک ایسی لڑکی ڈھونڈنے میں ناکام رہے تو مجھے اپنی شادی کے لیے سوشل میڈیا پر اشتہار دینا پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اسی تناسب سے اضافہ ہوتا رہا تو میں اپنے ولیمے کی تقریب میں مہمانوں کو دال بھی نہیں کھلا سکوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں