اسلام آباد میں پولیس نے ایف اے کے نہتے طالبعلم پر فائرنگ کرکے جاں بحق کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی فورس کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا، گاڑی پر فائرنگ کرنے والے پانچ اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔اے ٹی ایس اہلکاروں کی فائرنگ کے واقعہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مرتب کر کرلی گئی۔ گاڑی کو عقب سے ٹائروں پر گولیاں مارنے کا پولیس موقف غلط نکلا، گاڑی کو سامنے سے پانچ گولیاں ماری گئیں، گاڑی کو دونوں اطراف سے بھی گولیاں ماری گئیں۔ مقتول اسامہ کی موت سامنے سے ماری گئی گولیاں لگنے سے واقع ہوئی، گاڑی پر مجموعی طور پر 17 گولیاں لگیں۔پولیس فائرنگ سے جاں بحق نوجوان انٹرمیڈیٹ کا طالب علم تھا۔

نوجوان اخراجات پورے کرنے کے لئے گاڑی کو بطور کیب چلاتا تھا۔اس سے قبل ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ رات کو اطلاع ملی کہ گاڑی میں ڈاکو شمس کالونی میں ڈکیتی کی کوشش کر رہے ہیں۔ اے ٹی ایس پولیس کے اہلکار علاقہ میں گشت پر تھے جنہوں نے مشکوک گاڑی کا تعاقب کیا۔کالے شیشوں والی مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی۔ پولیس نے متعدد بار جی ٹین تک گاڑی کا تعاقب کیا اور نہ رکنے پر ٹائرز پر فائر کیے تاہم فائر گاڑی کے ڈرائیور کو لگی جس سے اس کی موت ہوئی۔آئی جی اسلام آباد نے واقعے کا نوٹس لیا اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں ایس پی صدر اور ایس پی انویسٹی پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ملوث 5 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے رمنا تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ طالبعلم کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے اہلخانہ کی جانب سے درخواست کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں