اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کو بجلی 1 روپیہ 52 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی، درخواست اکتوبر اور نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔ جس میں نومبر کیلئے بجلی کی قیمت میں 95 پیسے فی یونٹ اور اکتوبر کیلئے بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔نیپرا حکام کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت مکمل ہوگئی ہے اور اکتوبر اور نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد
میں بجلی ایک روپے 6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 29 پیسے فی یونٹ اور نومبر کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 77 پیسے مہنگی کی گئی ہے، اضافے کے بعد بجلی صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا کے مطابق حکومت نے نومبر تا جون کی فیول پرائس ایڈ جسٹمٹس صارفین پر منتقل نہیں کیں، جب کہ نیپرا ان ایڈجسٹمنٹس کے حوالے سے فیصلہ جاری کرچکا ہے، ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر 17 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، تاہم ہوسکتا ہے حکومت ان ایڈجسٹمںٹ پر کوئی سبسڈی دے دے۔نیپرا حکام نے بتایا کہ ایل این جی کی کمی سے پلانٹس فرنس آئل پر چلائے گئے جس پر چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ اگر گیس کوٹہ نہیں مل رہا تو اس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشش کرنی چاہیئے، 19 ارب کا فرنس آئل جلادیا گیا اگر اس میں سے 1 ارب سسٹم بہتری کیلئے لگ جاتے تو زیادہ بہترہوتا۔نیپرا نے سماعت مکمل ہونے پر اکتوبراورنومبر 2020 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے6 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی29پیسے فی یونٹ جب کہ نومبر کی فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 77 پیسے مہنگی کی گئی ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 8 ارب 40 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔









