لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، جعلی حکومت پی ڈی ایم سے این آراو مانگ رہی ہے ، پاکستان سے متعلق کچھ چیزیں ایسی ہیں جن پر سب اکٹھے ہیں ، بینظیر بھٹو اور نوازشریف کے میثاق جمہوریت سے تاریخ تبدیل ہوئی ، میں اور بلاول میثاق جمہوریت لے کر آگے بڑھیں گے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی درانی سے پہلے حکومتی وزرا کے پیغام ملتے رہے ہیں، جب ان کو جواب نہیں ملا تو دیگر لوگوں کو بھیجا جارہا ہے، مولانا فضل الرحمان اور
دیگر پارٹیاں کلیئر ہیں کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہوں گے ، یہ جتنی کوشش کرلیں ناکام ہوں گے ،حکومت کو گھر جانا پڑے گا، کیوں کہ یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے اور اس کی خراب پرفارمنس ہے ، اس لیے حکومت کو این آر اونہیں دیں گے۔مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف اپنے بھائی اور پارٹی کے ساتھ وفادار ہیں ، اگر وہ وفادار نہ ہوتے تو وزیراعظم ہوتے ، جیل میں ہوتے ہیں تو معلوم نہیں ہوتا کہ ملاقات کیلیے کون آرہاہے ، جیل میں اچانک بتایا جاتاہے کہ کون ملنے آرہاہے ، 31 دسمبر تک استعفے قیادت کے پاس جمع ہور ہے ہیں، حکومتی اجلاس میں بات ہوتی ہے فلاں لیڈرپی ڈی ایم جلسے میں نہیں آیا تو دراڑ پڑ گئی ، رتضیٰ جاویدحیران ہیں ان کےاستعفے حکومت کے پاس کیسے پہنچے ، قومی اسمبلی کے 95 فیصد اراکین کے استعفے پہنچ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب اور بی بی شہید نے ملک کیلیے میثاق جمہوریت دیا ، خوشی ہے بی بی شہید کی برسی پر گڑھی خدا بخش جارہی ہوں، قابل فخر ہے کہ بی بی شہید کی برسی میں شرکت کا موقع مل رہا ہے، کیوں کہ بی بی شہید نے جمہوریت کیلیے جدوجہد کی ،ملک کیلیے جان دی۔









