کورونا نے خطرے کی ایک اور گھنٹی بجادی، بچوں میں کونسی 2بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہوگیا،جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے سے بچوں میں نمونیا اور ہیضہ پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ، نیا کورونا تھریٹ جاری کردیا گیا ، سرکاری محکموں نے امراض سے بچانے کیلئے سفارشات تیار کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے چھوٹے بچوں میں ہیضہ اور نمونیا پھیلنے کا خدشہ ہے ، جس کے باعث صوبہ پنجاب کے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں قائم نیوٹریشن سیل نے کورونا وبا میں بچوں کو ان خطرناک امراض سے بچانے کے حوالے سے سفارشات مرتب کرتے ہوئے ماہانہ بنیادوں پر ہیضہ اور نمونیا سے بچنے کے اقدامات کا جائزہ

لینے کی ہدایت جاری کردیں۔بتایا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں 30 جنوری تک صابن اور ہاتھ دھونے کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی جب کہ محکمہ صحت پنجاب کو 30 مارچ 2021 ء تک صوبے کے تمام طبی مراکز پر میکنزم فعال کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق کورونا وبا کے باعث نوعمر بچوں میں ہیضہ اور نمونیا پھیلنے کا خدشہ ہے جس پر پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں 30 جنوری تک صابن اور ہاتھ دھونے کی سہولیات فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کو 30 مارچ 2021 ء تک پنجاب کے تمام طبی مراکز پر میکنزم فعال کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا۔ نیوٹریشن سیل کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق خطرناک طبی فضلہ متعدی بیماریاں پھیلانے کا باعث بن سکتا ہے جس کو ٹھکانے لگانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر جامع اقدامات کیے جائیں، 15 فروری 2021 تک پنجاب کے تمام طبی مراکز کے عملے کیلئے تربیتی پروگرام منعقد کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے، جبکہ ماہانہ بنیادوں پر ہیضہ اور نمونیا سے بچنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔بچوں کو ان خطرناک امراض سے بچانے کے حوالے سے سفارشات مرتب ، ماہانہ بنیادوں پر ہیضہ اور نمونیا سے بچنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کردی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں