وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پوری دنیا کے سامنے ایکسپوز کردیا ہے، نازش الطاف

اسلام آباد(پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما نازش الطاف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی گاڑی کو نشانہ بنانا بھارتی بربریت کی زندہ مثال ہے، بھارت آئے روز لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو نشانہ بناتا ہے، بھارتی فائرنگ سے لائن آف کنڑول پر روزانہ بچے عورتیں خواتین اور بوڑھے زخمی اور شہید ہوتے ہیں، ہمارے جوان بھارتی گولیوں کا سامنا کررہے ہیں، لائن آف کنٹرول کے ہر سیکٹر میں بھارتی اشتعال انگیزی جاری ہے، حتی کہ جانور بھی بھارتی فائرنگ اور اشتعال انگیزی سے محفوظ نہیں، ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ڈیڑھ سال سے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو محاصرے میں رکھا ہوا ہے، تمام تر ظلم کے باوجود بھارت کشمیریوں کو دبانے میں ناکام رہا، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پوری دنیا میں ایکسپوز کردیا ہے، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کررہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں