اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں مزید 3 ہزار 499 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4لاکھ 6ہزار810 ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹڑ کے مطابق کورونا سےمزید 39 اموات رپورٹ ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 205 تک پہنچ گئی ہے۔ملک بھرمیں کورونا کے 3 لاکھ 46 ہزار951 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور51ہزار654 زیر علاج ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار91 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار968، خیبر پختونخوا ایک ہزار 378،
اسلام آباد 329، گلگت بلتستان 97، بلوچستان 169 اور آزاد کشمیر میں 173 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 625 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 21 ہزار 83 تک پہنچ چکی ہے۔صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 47 ہزار 919 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 268 ہے۔علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31ہزار 165، آزاد کشمیر میں 7 ہزار 67 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 683 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جو جون میں عروج پر پہنچ گیا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی نظر آئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی تھی اور حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔آج 3 دسمبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔









