اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کورونا کی وبا کی تیسری لہر اپنی پوری شدت سے ملک میں اپنے وار کررہی ہے اور اس نے مزید 118 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے 40 ہزار 736 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 3 ہزار 785 افراد میں اس کی تشخیص ہوئی۔ اس طرح ملک میں گزشتہ روز کورونا مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد رہی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں9ہزار 32 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
جبکہ سندھ میں 4 ہزار 726، خیبرپختونخوا 3 ہزار 588، اسلام آباد 708، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 247 اور آزاد کشمیر میں 507 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 77 ہزار 974، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 23 ہزار 842، پنجاب 3 لاکھ 17 ہزار 972، سندھ 2 لاکھ 91 ہزار668، بلوچستان 23 ہزار324، آزاد کشمیر 17 ہزار 866 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 380 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ملک میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 81 ہزار 830 ہے جن میں سے 4903 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔









