ہولی کا تہوار، وزیر اعظم کی ہندوبرادری کو مبارکباد، ایسا پیغام جاری کردیا کہ سب کے دل جیت لیے

لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ہندو کمیونٹی کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری بیان کے مطابق انہوں نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’ہماری پوری ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار بہت مبارک‘‘۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری آج ہولی کا تہوار منارہی ہے ۔ یہ بہار کا ایک ہندو تہوار ہے۔ اسے رنگوں کا تہوار یا محبت کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ اسے اچھی فصل کے لیے شکر گزاری کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بھی ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ بہار کی آمد پر رنگوں کا تہوار خوشی اور امن کا پیغام دیتا ہے۔واضح رہے کہ ہندو برادری آج موسم بہار کی آمد کے حوالے سے ہولی کا تہوار منا رہی ہے جس کے دوران رنگ برنگے پکوان تیار کرنے کے علاوہ ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر خوشیاں منائی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں