نیب کی درخواست مسترد، لاہور ہائیکورٹ مریم نواز پر مہربان ، برا فیصلہ سنادیا

لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور ہائی کورٹ نے نیب میں پیشی پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو کارکن ساتھ لانے پر پابندی کیلئے دائر کی گئی نیب کی استدعا مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو نیب پیشی پر کارکنوں کو ساتھ لانے پر پابندی کیلئے نیب کی جانب سے دائر کی گئی درخواست لاہور ہائیکورٹ نے نمٹا دی ، اپنے فیصلے میں نیب کی استدعا مسترد کردی۔بتایا گیا ہے کہ دوران سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جج سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ ریاست کی ذمہ داری ہے حالات کنٹرول کرے، قانون پر عمل کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے،

کوئی قانون کی پاسداری نہیں کرے گا تو قانون اپنا راستہ بنائے گا ، نیب لاہور ہائیکورٹ سے کیوں ریلیف مانگ رہا ہے؟ اس معاملے میں کیوں پڑیں، یہ سیاسی معاملہ ہے ، عدالت نے کہا کہ نیب کی درخواست پر کیسے اور کیوں رٹ جاری کریں؟ ان ریمارکس کے بعد عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کردی۔دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی 26 مارچ کو نیب میں پیشی کے حوالے سے پنجاب حکومت نے نیب آفس لاہور کو ریڈ زون قرار دے دیا ، صوبائی حکومت کی جانب سے نیب لاہور کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب آفس لاہور کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دی گئی ہے ، جس کے بعد 25 اور 26 مارچ کو نیب آفس لاہور کے اطراف رینجرز اور پولیس کو تعینات کیا جائے گا ، اس حوالے سے پنجاب حکومت نے رینجرز کی طلبی کے لیے وزارت داخلہ کو خط بھی لکھ دیا۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں