ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف امیر بنیں، وزیراعظم

مالاکنڈ (نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ ٹاٹا برلا کی طرح یہاں آصف زرداری اور نواز شریف امیر بنیں۔یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ انسان اشرف المخلوقات ہے، لیکن اگر انسان صرف اپنے لیےجئے تو اس کاکوئی مقصد نہیں، لالچ کے باعث دنیا میں افراتفری مچی ہوئی ہے، انسان کو دنیا میں آنے کا مقصد سمجھنا ہوگا، شارٹ کٹ لے کرکسی انسان نے بڑا کام نہیں کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 30سال ملک کا پیسہ چوری ہوتا رہا او ر ان کو بھی نہیں پتہ کتنا پیسہ چوری ہوا،

ادھر تو پیسے کے لیے باپ اور اولاد دونوں جھوٹ بولتے ہیں اور اولاد بھی ، ان کو علم نہیں پیسہ خوشی نہیں دیتا، پیسہ کسی کو خوشی نہیں دیتا،اصل خوشی اللہ کوخوش کرنے میں ہے، ملک اس لیے نہیں بنا تھا کہ ٹاٹا برلا کی طرح یہاں آصف زرداری اور نواز شریف امیر بنیں۔وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالاتو پاکستان ڈیفالٹ کرنے جارہا تھا، تاہم دوست ممالک نے مدد کی اور ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا، اگر پاکستان ڈیفالٹ ہوجاتا تو روپیہ گر جاتا اور مہنگائی میں بدترین اضافہ ہوجاتا، ہمارا پہلا سال بہت مشکل تھا کیوں کہ ماضی کی حکومتوں کے لئے گئے قرضوں کی قسطیں دینی تھیں، (ن) لیگ نے ڈھائی سال میں سود کے ساتھ قرضہ 20 ہزار ارب روپے واپس کیا،اور ہم نے ڈھائی سال میں سود کے ساتھ 35 ہزار ارب کا قرضہ واپس کیا، ہمارا تو وقت اس میں گزر جاتا ہے کہ قرض کا سود دیں، ہمیں قرضوں کی واپسی کے لیے دولت میں اضافہ کرنا ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ پہلا سال بہت مشکل تھا،قرض کی قسطیں دینی تھیں، دوست ممالک نے معیشت بہتر کرنے میں مدد کی، ہمارا تو وقت اس میں گزر جاتاہے کہ قرض کا سود دیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 50سال کے بعد 2 بڑے ڈیمز بنا رہے ہیں، تعمیری انڈسٹری کو تاریخی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، صنعتوں کی ترقی سے ملک کی ترقی مشروط ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہورمیں راوی سٹی کے نام سے نیا شہر بنا رہے ہیں، راوی سٹی سے کئی ہزار ارب کی دولت آئے گی۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ راوی سٹی سے کئی ہزار ارب کی

دولت آئے گی، ہماری توجہ زراعت کے شعبے پر توجہ مرکوز ہے، ڈیم سے ڈی آئی خان میں تین لاکھ ایکڑ زمین کاشت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ کےدائیں کنارے زیتون کے درخت لگانے کے لیے بہترین جگہ ہے، نیا پاکستان کہتا ہوں اس کا مطلب سوچ کوتبدیل کرنا ہے۔عمران خان اللہ نےاس ملک کوکسی چیزکی کمی نہیں دی، ہمیں اپنی سوچ بدلنا ہوگی، نیا پاکستان کہتا ہوں اس کا مطلب سوچ کوتبدیل کرنا ہے، کوشش ہے قو م کو بہترین قیادت کا شعور دوں، دنیا کی ساری یونیورسٹیز دیکھ چکاہوں، ٹیکنالوجی اور تکنیکی تعلیم وقت کی ضرورت ہے، تکنیکی تعلیم سے نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا، القادر یونیورسٹی کی ستمبر میں تکمیل ہوجائے گی، نمل یونیورسٹی پاکستان کی آکسفورڈ یونیورسٹی بنے گی، میراخواب ہے نمل یونیورسٹی بہترین جامعات میں شامل ہوں، القادر یونیورسٹی میں نوجوانوں کوپتہ چل جائے گا کہ دنیا میں آنے کامقصد کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں