مریم نواز کے گرد گھیرا تنگ، نیب نے لیگی رہنما کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا

لاہور(نیوز ڈیسک)نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کو چوہدری شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے نیب لاہور کو نئے شواہد موصول ہوئے ہیں جس کی روشنی میں نیب کی تفتیشی ٹیم کو مریم نواز سے تحقیقات کرنی ہیں، اس سلسلے میں نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست بھی لاہور ہائی کورٹ میں دائر کررکھی ہے، جس پر مرایم نواز اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری ہوچکے ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر فیصل بخاری کا مؤقف ہے کہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ الزامات میں ضمانت پر رہا ہیں

اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان بازی کر رہی ہیں۔نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ مریم نواز نے نیب نوٹس کے باوجود ریکارڈ فراہم نہیں کیا، لہذا ان کی ضمانت منسوخ کی جائے۔ نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مریم نواز ضمانت پر رہائی کے بعد مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف بیانات دے رہی ہیں۔قومی احتساب بیورو(نیب) نے مریم نواز اور یوسف عباس کو چوپدری شوگر ملز کیس میں 8 اگست 2019 کو گرفتار کیا تھا۔ ن لیگی رہنما نےنومبر2019 میں لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ نیب لاہور نے چوہدری شوگر ملز کیس میں تفتیش کے لیے 11 اگست 2020 کو بھی طلب کیا تھا تاہم اس دوران مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے تصادم ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے مریم نواز تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہو سکی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں